Breaking

Saturday, September 8, 2018

Urdu best poetry urdu ghazal poetry in urdu fount



وہ جو خود پہ تھا گماں میرا ۔۔۔۔
وہ خاک میں جب جا ملا ۔۔۔!!




تو پھرخاک نے کی جستجو
تُو کہاں ہے میرے وحدہ ۔۔۔۔۔۔۔
میرے لا شریک ۔۔ میرے "اللہ ھُو"
میری بے کسی ۔۔ میرئ بے بسی
میری آرزو میری جستجو
تُو ہی تو تھا ۔۔ اور ہے تُو ہی
یہ ادا مجھے تُو نے ہی دی
میرے آنسوؤں نے بھی کہی نہیں
جو میری چپ نے تجھ سے اب کہی
تو نے تب سُنی ۔۔ اب بھی سُنی
ہاں میں نے ہی کی تیری ان سُنی
میں جب اپنے گمان کی چاہ میں 
بہت دور تجھ سے نکل پڑی 
اے اللہ میرے .. اے مرہم میرے
اپنی ہی آہ میں ۔۔ تھی میں گِھر گئی
تُو نے ہر درد میں ہے تھاما مجھے
مجھے تیرے سوا نہ ملا کوئی
میرا اپنا تو بس اک ہے تُو ہی
اللہ بس تُو ہی .. بس اک تُو ہی!!
میری خامشی کی صدا میں تُو 
میری صدا کی ہر ردا میں تُو
کوئی کہاں ہے تیرے ہو بہو؟
اے میرے اللہ جل جلالہ
میری التجا ۔۔ میرا مان تُو ۔۔ 
میری ہر دعا ۔۔ سامان تُو
اے اللہ میرے ۔۔۔ مولا میرے
مجھے مجھ سے تُو نکال دے
دے اپنے مان میں مجھے اب پناہ ۔۔۔
اب کر عطا ۔۔ مجھے کر فنا 
اب ہو کرم ۔۔ دے اپنی رضا
اے اللہ میرے۔۔ میرے وحدہُ
مجھے بس تیری ۔۔ تیری جستجو!