Breaking

Saturday, September 8, 2018

Urdu poetry urdu ghazal poetry love poetry in urdu fount






ادھوری باتیں جو کر گئے ہو۔۔ 
میرے ہی دل میں اتر گئے ہو۔۔ 
کس کی چاہت کا یہ اثر ہے،
کہ ریزہ ریزہ بکھر گئے ہو۔۔
تم ہی تو ہو جو ہمارے دل کی،
حدوں کو چھو کر گزر گئے ہو۔۔ 
ہمارا تھاموں گے ہاتھ کیا تم،
ابھی سے دنیا سے ڈر گئے ہو۔۔
چلے گئے ہو نظر جھکا کر،
ہمیں دیوانہ سا کر گئے ہو۔۔ 
بھول بیٹھے ہو عہد سارے،
ابھی سے کیوں تم مکر گئے ہو۔۔ 
ڈھونڈتی ہے نظر یہ تم کو،
آ بھی جاؤ کدھر گئے ہو۔۔؟